سندھ

گینگ وار سرغنہ عذیربلوچ ایک اور کیس سے بری

کراچی : عذیر بلوچ کیخلاف 64 کیسز زیرِ سماعت ہیں جس میں سے اب تک تقریباً 18 کیسز سے بری ہو چکا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کو ایک اور کیس میں بری کر دیا۔

چاکیواڑہ اور کلاکوٹ تھانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو گینگ وار سرغنہ عذیربلوچ، زبیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ 2013 میں عزیربلوچ کی ہدایت پر نامزد ملزمان نے تھانوں پر حملہ کیا تھا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر تمام ملزمان کو بری کرنےکا حکم دے دیا۔

لیاری گینگ وار کےسرغنہ عذیر بلوچ کیخلاف 64 کیسز زیرِ سماعت ہیں جس میں سے عزیر بلوچ اب تک تقریباً 18 کیسز سے بری ہو چکا ہے۔

رواں سال 4 جنوری کو انسداددہشت گردی کی عدالت نے 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں ملزمان عذیربلوچ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزموں کیخلاف پاک کالونی تھانےمیں قتل کیس کا مقدمہ درج ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close