سندھ

امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر پولیس گردی کروا رہی ہے

کراچی : ان چوروں اور چوروں کے گینگ کو اندازہ ہوگیا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ ان کو بہا کے لے جائے گا۔

حلیم عادل شیخ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پورے پاکستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر پولیس گردی کروا رہی ہے۔ ان چوروں اور چوروں کے گینگ کو اندازہ ہوگیا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ ان کو بہا کے لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم این اے سیف اللہ محسود کے گھر پر بنا جواز چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی سعید آفریدی، ارسلان تاج، شاہنواز جدون سمیت دیگر رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ پنجاب اور اسلام آباد بھر میں رات گئے پی ٹی آئی قیادت کے گھروں پر پولیس گردی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں گھس کا چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ کرائم منسٹر کو اندازہ ہوگیا ہے ان کا تخت الٹنے والا ہے۔ امپورٹڈ حکومت جیلوں میں جانے سے خوفزدہ ہوگئی ہے لیکن اب عوام انہیں معاف نہیں کرے گی۔

قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پر امن تحریک کو انقلاب میں بدل ڈالا ہے۔ سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرکے ہمارے لوگوں پر انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چوروں کے دن پورے ہوچکے ہیں سندھ میں ہم حکومت میں آکر دفعہ 420 لگائیں گے۔ جنہوں ظلم زیادتیاں کی ہیں سب سے حساب لیں گے۔ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی، بقا اور قومی غیرت کی جنگ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close