سندھ

ہم سب آصف زرداری کے ساتھی ہیں، ہمیں گرفتار کرلو: نثار کھوڑو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ہم سب آصف علی زرداری کے ساتھی ہیں ،ہمیں بھی گرفتار کرلو، شرجیل میمن بھی وطن واپس آگیا ہے، جسے پکڑنا ہے پکڑلو لیکن عدلتوں میں پیش کرو۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ غلام قادر مری کو اس لئے لاپتا کیا گیا کیونکہ پیپلز پارٹی پھر سے متحرک ہورہی ہے، پیپلز پارٹی نے چوہدری نثار کی دم پر پاوں رکھا ہے، اگر ریاست کسی کو لاپتا کر رہی ہے تو اس میں اور ڈاکووں میں کیا فرق ہے۔ جس کو ادارے گرفتار کریں اسے 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا چاہیئے۔ ملک دشمنوں کو انٹرپول کے ذریعے کیوں نہیں واپس لایا گیا، کیوں نہیں پوچھتے کہ بلدیہ فیکٹری کس نے جلائی؟ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ہی ہماری پارٹی نے تحریک چلائی تھی، لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی کے خلاف پورے سندھ میں احتجاج کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close