تجارتسندھ

ڈالر کی اونچی پرواز جاری ، اوپن مارکیٹ میں 215 روپے تک پہنچ گیا

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 211.48 اور اوپن مارکیٹ میں 215 روپے تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیوں کی رپورٹنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر سے زائد درآمدات کی ادائیگیوں کے لیے 24 گھنٹے قبل مرکزی بینک کو آگاہ کرنے اور وزیر خزانہ کے آئی ایم ایف پروگرام میں ایک دو روز میں شامل ہونے کے دعوے کے باوجود زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں منگل کو دوسرے دن بھی ڈالر کی پرواز نہ رک سکی بلکہ ڈالر مزید تگڑا ہوگیا ہے۔

منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 213 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے تاہم کاروباری دورانیے کے وسط میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ رک گیا۔ نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1.52 روپے کے اضافے سے 211.48 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے کے اضافے سے 215.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی بیانات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا جس سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اعتماد کے فقدان کی واضح نشاندہی ہورہی ہے اور مارکیٹ میں یہ افواہ بھی پھیلائی جارہی ہے کہ ڈالر 238 روپے کی سطح تک پہنچ جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close