سندھ

نواز شریف کی معصوم شکل کے پیچھے کرپٹ انسان ہے، عمران خان

دادو: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ سے فارغ ہوگیا ہوں اب کرپٹ طبقے کے خلاف ملک گیر جنگ ہو گی، آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے لئے باریاں لگائی ہوئی ہیں، نواز شریف کی معصوم شکل کے پیچھے کرپٹ انسان ہے، ان کی معصومیت پر خواتین ترس کھاتی تھیں، زرداری نے کبھی اپنا ڈاکو پن چھپانے کی کوشش نہیں کی یہ منافق سیاست دان نہیں ہے، اب سندھ کے حقوق کے لئے نکلوں گا، 28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کروں گا۔ دادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کہتی ہے کہ دو افراد پاکستان کے شاطر سیاست دان ہیں، ایک زرداری اور ایک فضل الرحمان، زرداری کو سب ڈاکو کہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرکے بڑا بڑا منہ کھولتے ہیں تو ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگتے ہیں۔ لومڑی کی طرح سیانہ سیاست دان نواز شریف تھا، نواز شریف معصوم شکل بنا لیتا تھا، عورتیں ترس کھاتی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاناماکیس سے پہلے نوازشریف مظلوم بنتا تھا۔ نوازشریف کی بدقستمی ہے کہ پاناماکیس میں اس کا نام آگیا۔ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا، اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں۔سپریم کے فیصلے سے نواز شریف کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔ فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی ہے، پوری کوشش کی ہے کہ نوازشریف اسمبلی میں جواب دیں۔ آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل آصف زرداری نے میرے متعلق ایک بات کہی، آصف زرداری نے کہا میں سیاسی سمجھ نہیں رکھتا۔ انہوں نے اپنی سیاسی سمجھ سے پیپلزپارٹی کو چھوٹی جماعت بنا دیا۔ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ پیپلزپارٹی کو ڈکٹیٹر نہیں ہلا سکے، لیکن زرداری نے وہ کام کر دکھایا۔ آصف زرداری کو لوگ ڈاکو کہتے ہیں۔ اللہ مجھے ایسے عقل مند سیاست دانوں سے بچائے۔آصف زرداری میں سندھ میں آگیا ہوں، آصف زرداری سے پوچھیں کہ پیسا کہاں سے آیا؟، بڑے ڈاکو آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ کرپشن نے قوم کو تباہ کردیا، لوٹ مار کی وجہ سے عوام غریب ہوگئی ہے، سڑکیں، ہسپتال اور تعلیمی نظام سب تباہ ہوگیا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، قوم کا پیسا لوٹاگیا، اسی لیے ہم مقروض ہوئے، غریب مزید غریب ہوگیا، پولیس چوروں کو پکڑنے کے بجائے انہیں سیکیورٹی دیتی ہے۔ میری جنگ کرپٹ لوگوں کےخلاف ہے، اب ملک میں کرپٹ طبقے اور مظلوم عوام کی جنگ ہوگی، پورے پاکستان میں جائیں گے، سب کو کرپشن کےخلاف اکٹھاکریں گے ۔ تحریک انصاف جمعہ کو اسلام آباد سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اسلام آباد میں جلسہ کر رہا ہوں، شرکت کی سب کو دعوت دیتاہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close