سندھ

رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں : منظور وسان

کراچی :  پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکے ن لیگ جیتے گی۔

پی پی پی رہنماء منظور وسان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کو عام انتخابات سے پہلے ہٹایا جائے گا۔ نیا صدر پاکستان جو بھی بنا تو وہ پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکے ن لیگ جیتے گی۔ عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکے گا۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ہیں۔ آئندہ سال کے اپریل یا اگست میں ہوسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close