سندھ

سیاسی بونے عمران خان پر انگلی اٹھا کر اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں

کراچی : 11 بزدل لیڈر اکیلے عمران خان کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔

شازیہ مری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمال صدیقی نے کہا کہ سیاسی بونے عمران خان پر انگلی اٹھا کر اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں

تحریکِ انصاف کے رہنما جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ شازیہ مری کی حیثیت نہیں کہ عمران خان پر تنقید کریں۔

جمال صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایک ناکام ٹی وی ایکٹر ہیں جو ہر بار فلاپ ہوئے، سیاسی تربیت سے محروم پی پی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تاریخ میں سب سے بڑے جھوٹے پیدا ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close