سندھ

امجد صابری قتل کیس، سندھ حکومت کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے امجد صابری قتل کیس کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے معاملہ اپیکس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے، جس کی منظوری کے بعد مقدمہ فوجی عدالت کو بھیج دیا جائے گا، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں امجد صابری اپنے گھر سے نجی ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا، امجد صابری قتل کیس میں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری نامی ملزمان گرفتار ہیں جن پر انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close