سندھ

پتہ نہیں عمران خان کا مارچ لانگ مارچ ہے یا رانگ مارچ: سعید غنی

کراچی: کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کیا،عمران خان بتائیں ان کی حکومت میں کراچی میں کون سا منصوبہ شروع کیا گیا۔

وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی فلاح کے منصوبے بناتی رہے گی، کراچی میں چند دنوں میں مزید عوامی منصوبے لگائے گئے، عمران خان بتائیں ان کی حکومت میں کراچی میں کون سا منصوبہ شروع کیا گیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں عمران خان کا مارچ لانگ مارچ ہے یا رانگ مارچ، عمران خان دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بنے، عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کیا، لانگ مارچ کے لیے چند ہزار لوگوں کو اکٹھا نہیں کرسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close