سندھ

عمران خان نے اپنی کوئی بھی بات پوری نہیں کی، صرف جھوٹ بولا

کراچی: کیا ریاست مدینہ میں لوگوں کو غیر مناسب زبان کے استعمال کیلئے کہا جاتا تھا

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب 14 سال سے مسلسل ٹی وی پر ہیں، عمران خان کی بات سمجھ سے باہر ہے، حق اور سچ کو وقت پر بول دینا چاہیئے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اسلام نے تاجروں اور اساتذہ سمیت سب کی حدود مقرر کی ہیں، مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو کیا گیا سب کے سامنے ہے، کیا ریاست مدینہ میں لوگوں کو غیر مناسب زبان کے استعمال کیلئے کہا جاتا تھا، عمران خان کی بات لوگ اتنی ہی مانتے ہیں تو نماز کی تبلیغ کیوں نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کوئی بھی بات پوری نہیں کی، جھوٹ بولا، کہا 90روز میں کرپشن ختم کردیں گے، نہیں کی، جھوٹ بولا، عمران خان آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، اداروں پر بہتان لگا رہے ہیں، انہوں نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، وہ بھی پورا نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close