سندھ

مارچ میں حالات خراب ہونگے ،خواب میں بہت سے لوگوں کو گرفتار ہوتے دیکھ رہا ہوں:منظور وسان

کراچی: سیاسی خوابوں کے بادشاہ منظور وسان کا کہناہے کہ انہوں نے ایک اور خواب دیکھا ہے جس میں وہ آئندہ چند روزمیں بہت سے اہم لوگوں کو گرفتار ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ وہ اس دفعہ کسی اور کا نقصان ہوتے دیکھ رہے ہیں ،پی پی پہلے سےمضبوط ہو گی اور پارٹی کا کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے میڈ ٰیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں نے پہلے ہی کہا تھا مارچ میں حالات خراب ہونگے “ ۔ اس کے علاوہ اپنے خواب کا تذکرہ کرتے ہوئے بولے کہ خواب دیکھ رہا ہوں ملک کے حالات خراب ہونگے اور کچھ لوگ آئیں گے اور کچھ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close