Featuredسندھ

نئے سال کا جشن منانے والوں کے لیے ساحل سمندر جانیوالے راستوں پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی

شہری خیابان شاہین اور اولڈ کلفٹن کے راستوں سے سی ویو جا سکیں گے

کراچی: نئے سال کا جشن منانے والوں کے لیے ساحل سمندر جانے والے راستے کھلے رہیں گے

ڈی آئی جی ساؤتھ  کے مطابق  سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی ساؤتھ پولیس کو 9 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ، شہری سی ویو کہاں کہاں سے جا سکیں گے، پیدل اور گاڑیوں میں سی ویو جانے والوں کے لیے راستے محدود کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ  کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر جانے والے تمام راستوں پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، سی ویو کی طرف جانے والے راستے کھلے ہوئے ہیں، یہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے اور پولیس بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ان کی سربراہی میں سینئر پولیس افسران انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

عرفان علی بلوچ کے مطابق سی ویو کی طرف ٹریفک کو ون وے کیا جائے گا، شہری خیابان شاہین اور اولڈ کلفٹن کے راستوں سے سی ویو جا سکیں گے، سی ویو کے دونوں روڈ کو صرف جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا، صبا ایونیو کی طرف سے سی ویو کی طرف جانے والے چھوٹے راستے بند رکھے جائیں گے جبکہ شہری دو دریا کی طرف یا خیابان اتحاد کے راستے سی ویو سے باہر نکل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں بہت زیادہ رش ہو گا اس لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور بڑی گاڑیوں کو بھی محدود کیا گیا ہے، سی ویو کے سروس لین میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی، پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور یہ مرحلہ خوش اسلوبی سے گزر جائے۔

عرفان علی بلوچ نے مزید کہا کہ سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے، اس سلسلے میں مساجد سے اعلانات کرائے گئے ہیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور مقدمات کے اندراج کا حکم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close