سندھ

ڈاکٹر عاصم کیس: انیس قائم خانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردی کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت جاری تھی جس دوران عدالت نے تفتیشی آفیسر سے پوچھا کہ جب آپ کو عدالت نے احکامات جاری کئے تھے کہ جیسے ہی انیس قائم خانی وطن واپس آئیں انہیں گرفتار کیا جائے تو انہیں کیوں گرفتار نہیں کیا گیا، جس پر تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے ائیرپورٹ حکام کو بھی خط لکھا تھا کہ جیسے ہی انیس قائم خانی وطن واپس آئیں پولیس کو آگاہ کیا جائے مگر اس کے باوجود ایئر پورٹ حکام نے آگاہ نہیں کیا جس وجہ سے انہیں انیس قائم خانی کی وطن واپسی کی خبر نہیں ہوئی۔ تفتیشی آفیسر کے بیان کے بعدعدالت نے انیس قائم خانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close