سندھ

متحدہ پاکستان کا مردم شماری کے نتائج کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز میں ہوا جس میں مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مردم شماری کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان 10 ستمبر کو مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف لیاقت آباد سے ادارہ شماریات کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالے گی جس کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، جب کہ امکان ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ واضح رہے گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مردم شماری میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلیوں کی ماں ہوئی ہے اور ان نتائج کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close