سندھ

شہر قائد میں بارشوں کے باعث 9 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے نظام کو درہم برہم کردیا ہے اور بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت9افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں بارشوں سے اہم شاہراہیں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں واقع گھروں میں بھی پانی بھر گیا ہے ،حالیہ بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے 9افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔بلدیہ 24مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ،لیاری کلا کوٹ میں بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے 7سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔

شریف آباد میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ نارتھ کراچی انڈہ موڑ پر بھی ایک بچہ بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ،اس کے علاوہ مختلف واقعات میں چار افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو ئے ۔شہر قائد میں بارشوں کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے اور سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close