سندھکھیل و ثقافت

مچھیرے کے بیٹے نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے

کراچی: مچھیرے کے بیٹے نے ورلڈ اسکالر کپ میں 7 میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کردیا

کراچی کے علاقے کیماڑی سے تعلق رکھنے والے ایک مچھیرے کے بیٹے نے بڑا اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا۔

پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ایسی ہی ایک مثال 14 سالہ لڑکا امیر حمزہ پنجری ہے جس نے بین القوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا اور ورلڈ اسکالر کپ میں 7 انٹرنیشنل میڈل اپنے نام کیے۔

امیر حمزہ نے ورلڈ اسکالر کپ میں تحریری اور تقریری مقابلے میں 4 سونے اور 3 چاندی کے تمغے جیتے۔

ورلڈ اسکالر کپ کا انعقاد آذربائیجان میں کیا گیا تھا اوریہ ایک انٹرنیشنل تعلیمی ٹیم پروگرام ہے جس میں ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں بچے حصہ لیتے ہیں۔

اس حوالے سے امیر حمزہ کا کہنا ہے کہ آج میں اس مقام پر اپنے والدین اور محنت کے باعث پہنچا ہوں، میں پہلی مرتبہ اکیلے بیرون ملک سفر کرنے کے لیے تیار نہیں تھا لیکن میرے والد نے مجھے راضی کیا۔

خیال رہے کہ امیر حمزہ کے والد پیشے کے اعتبار سے مچھلی کا کام کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close