سندھ

مصطفی کمال ،انیس قائم خانی اور ڈاکٹر صغیر کے بیانات پر بہت سوالات اٹھتے ہیں :نثار کھوڑو

کراچی : وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اگر متحدہ 20سالوں سے ”را“ سے فنڈنگ لے رہی ہے تو مصطفی کمال تب سے خاموش کیوں تھے ؟ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیئں ۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال،انیس قائم خانی اور ڈاکٹر صغیر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ متحدہ کے ”را“ سے فنڈنگ لینے کے معاملے پر مصطفی کمال پہلے کیوں نہیں بولے ؟ اب اچانک ان کا ضمیر کیسے جاگ گیا ہے ؟ انیس قائم خانی ،مصطفی کمال اور ڈاکٹر صغیر کی جانب سے دیے جانے والے بیانات پر بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں اس  لیے پورے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close