سندھ

پولیس کا گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ ، 4 ملزم گرفتار

کراچی: پولیس نے سائٹ صنعتی ایریا میں گٹکا بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سائٹ بی زوار حسین کے مطابق ایس پی بلدیہ ڈویژن مغیث احمد ہاشمی کی نگرانی میں سائٹ صنعتی ایریا میں گٹکے اور ماوے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان سلمان ، حبیب اللہ ، محمد امجد اور حماد حسن کو گرفتار کرلیا جبکہ فرحان فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کارخانے پر چھاپے کے دوران 16 کارٹن میں موجود 1280 پیکٹ ایم جے گٹکا 6 بورے ماوا ، 65 کلو چھالیہ کے 10 بورے ، ایک من تمباکو کے 7 بورے اور گٹکے میں استعمال کیے جانے والا کیمیکل کے 6 بورے جن کا وزن 120 کلو ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close