سندھ

مہنگائی کی شکار عوام کے لیے ڈیری مافیا کا تحفہ

کراچی: ڈیری مافیا کی منافع خوری ہوس نے مہنگائی کی شکار عوام کو دودھ جیسی نعمت سے مزید دور کردیا۔

دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں 10روپے اضافہ کردیا۔

مئی  اورجون مجموعی طور پر ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 28 روپے کی کمی کے باوجود ڈیری مافیا کی جانب سے دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ کے اعلان نے سرکاری رٹ کے ساتھ ڈیری مافیا کی منافع خوری کی ہوس کا پول بھی کھول کر رکھ دیا۔

شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت کی ڈھیل سے ڈیری مافیا کے حوصلے اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اب کمشنر کراچی سے کی جانے والی نمائشی مشاورت کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی اور ڈیری مافیا یک طرفہ طور پر غیر قانونی قیمت کا اعلان از خود کردیتی ہے جس پر خودہ فروخت بھی بلاچوں و چراں عمل کرتے ہیں۔

اس بار بھی دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کا اعلان کیا گیا جس پر خوردہ فروشوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے خوردہ قیمت میں 10 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا،ڈیری فارم کی سطح پر فارم گیٹ بندھی ریٹ فی ٹنکی(37.5 لیٹر)7070 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close