سندھ

سمندری طوفان کے اثرات کراچی میں سی ویو پر نمودار ہونے لگے

کراچی: سمندری طوفان بپر جوائے کی لہروں نے کراچی کے ساحلی پشتوں کو عبور کرلیا

عام حالات کے دوران پانی حفاظتی پشتے سے کئی فٹ دور رہتا ہے، طوفان کے قریب آنے کے بعد لہروں کی بلندی مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 19واں الرٹ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے نے رخ تبدیل کرلیا ہے۔

سمندری طوفان بائپر جوئے نے رخ تبدیل کرلیا ہے جس کے بعد کراچی سے اسکا فاصلہ بڑھ گیا تاہم کیٹی بندر اور ٹھٹہ سے اس کی مسافت کم ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی سے دور ہونے لگا اور اب اس کا فاصلہ 370 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سے قبل یہ 340 کلو میٹر کی دوری پر آ گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close