سندھ

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 28 جون سے یکم جولائی تک تمام نجی و سرکاری ادارے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے بند رہیں گے۔

دو جولائی کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے چھٹی کے بعد پیر تین جولائی سے تمام سرکاری و نجی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی گزشتہ روز ایک دن کی تعطیل میں مزید اضافہ کر کے 28 جون سے یکم جولائی تک کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر 28 جون کی چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close