سندھ

منتخب نمائندوں کو قانونی پیچید گی کی وجہ سے اختیارات نہیں مل رہے ہیں :گورنر سندھ

کراچی  : گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو قانونی پیچیدگی کی وجہ سے اختیارات نہیں مل رہے تاہم منتخب نمائندے علاقے کے مسائل حل کرنے میں فعال رہیں ۔
گلستان جوہر میں فیملی پارک کے افتتاح کے موقع پر عشرت العباد نے کہا کہ پارکس کی دیکھ بھال کے لیے علاقہ مکینوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں جائیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکس کی حالت خراب تھی مرمت شروع کرائی ہے جس سے عزیز بھٹی پارک اور جھیل پارک کی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے وفاقی وزیر ریلوے سے گفتگوہوئی ہے ،لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے ٹریک کا کام بھی جلد مکمل ہو جا ئے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close