سندھ

کراچی: لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو علاقہ مکینوں نے پکڑلیا ، پکڑنے کی ویڈیو وائرل

کراچی: موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے دن لوگوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔

لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو نوجوان نے بہادری کے ساتھ گھر سے نکل کر دھکا دیکر گرا دیا جس کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انھوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ کی مختلف مقامات پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے متعدد نوجوانوں سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

اس دوران کچھ فاصلے پر قائم گھر سے نکل کر ایک نوجوان فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو دھکا دیتا ہے جس کے باعث ان کی موٹر سائیکل ڈگمگا جاتی ہے اور اس دوران لٹنے والے نوجوان اور علاقہ مکین بھی متحرک ہوجاتے ہیں اور ڈاکوؤں پر پتھراؤ کرتے ہوئے دکھائی دیئے جبکہ دونوں ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر موٹر سائیکل پر فرار ہونے کے لیے ایک گلی میں داخل ہوتے ہیں۔
اس دوران بڑی تعداد میں مکین گلی میں داخل ہوتے ہیں اور دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر لیجاتے ہوئے دکھائی دیے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close