سندھ

حیدر آباد میں 5 کروڑ کی ڈکیتی میں ملازم ہی ملزمان کے سہولت کار نکلے

حیدر آباد: بلڈر اشوک کمار کے 5 کروڑ روپے لوٹنے کا واقعہ منگل کے روز قاسم آباد کے قریب پیش آیا تھا۔

حیدر آباد میں بلڈر کے 5 کروڑ روپے لوٹنے میں اس کے تین ملازم ہی ملزمان کے سہولت کار نکلے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے اہل کار ظاہر کرکے رقم لوٹنے والے دونوں ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق پانچ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں بلڈر اشوک کمار کے ڈرائیور سمیت تین ملازمین ملزمان کے سہولت کار نکلے۔ اب تک تفتیش کے مطابق اشوک کمار نے منگل کو دو مختلف بینکوں سے پانچ کروڑ روپے کیش نکال کر کار کی ڈگی میں رکھے تھے۔

اشوک کمار نے پولیس کو بتایا کہ یہ رقم اسے کراچی لے کر جانا تھی۔ ڈرائیور کار میں پیٹرول بھروانے نکلا تھا۔ بعد میں ڈرائیور نے فون کرکے واردات کی اطلاع دی۔

ایس ایس پی کے مطابق خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے کار لے جانے والے 2 ملزمان ایک کلومیٹر تک گاڑی گھماتے رہے اور بعد میں کار کی ڈگی سے 5 کروڑ روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close