سندھ

مصطفیٰ کمال کا پہلا جلسہ باغ جناح میں کرنا کا اعلان

کراچی : سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے اپنا پہلا جلسہ باغ جنا ح میں کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اپنا پہلا جلسہ مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کے گھر پر اتنا رش ہے کہ انہیں انیس قائم خانی سے بات چیت کرنے کا بھی وقت نہیں مل پا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء،طلبہ اور خواتین کا الگ الگ فورم بنا رہے ہیں ،گراس روٹ سطح پر کام کر رہے ہیں ۔
مصطفی ٰکمال کا کہناتھا کہ کوشش کروں گا جو لوگ غلط زبان استعمال کر رہے ہیں میں نہ کروں ،دعاہے کہ اللہ انہیں ہدایت عطا فرمائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close