سندھ

فاطمہ قتل کیس میں عدالت کا ڈی این اے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

کراچی: ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں عدالت نے ڈی این اے اور تحقیقاتی رپورٹ پیش نہ کرنے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 28 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق سٹی کورٹ میں 18 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر تفتیشی افسر ڈی این اے اور کیمیکل رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو حکم دیا کہ 28 اکتوبر تک رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس کے علاقے سے 17 سالہ فاطمہ کی پھندا لگی لاش ملی تھی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹر نے قتل کی تصدیق کردی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فاطمہ نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا، لڑکی کے چہرے، ہونٹوں اور سینے پر تشدد کے نشانات ہیں، جب کہ زیادتی کے حوالے سے نمونے بھی معائنے کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close