سندھ

کراچی: ڈکیتی کے دوران پولیس آن پہنچی، ڈاکو فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے

کراچی:  اورنگی ٹاون گلشن ضیاء میں ڈکیتی کے بعد  ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش لیکن پولیس آن پہنچی، ڈاکو فرار ہوتے پکڑے گئے۔

اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ڈاکو لوٹ مار کے دوران اُس وقت بھاگ کھڑے ہوئے جب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار ادھر آنکلے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اسکریپ کے دکاندار کے بھاگنے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، اہلکاروں نے تعاقب کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close