سندھ

کراچی کے عوام کی رائے ایم کیو ایم کے جلسوں میں سامنے آچکی ہے

کراچی کے نمائندوں کو شہر واپس مل رہا ہے، 21 جنوری کا جلسہ فتح کا اعلان کرے گا

 کراچی کے نمائندوں کو شہر واپس مل رہا ہے، 21 جنوری کا جلسہ فتح کا اعلان کرے گا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملک میں انتخابات کے لیے جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کا حق ہے کہ ان کا مینڈینٹ نتیجے کی شکل میں سامنے آئے۔

خالد مقبول صدیقی نے باغ جناح میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع مل رہا ہے، شہری علاقے 75 سال سے جمہوریت اور ترقی کے لیے قربانی دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انتخابات میں ان کا مینڈینٹ نتیجے کی شکل میں سامنے آئے، پاکستان کے سب سے محب وطن طبقے کے احساسات کو سمجھا جائے، کراچی کے عوام کی رائے ایم کیو ایم کے جلسوں میں سامنے آچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے نمائندوں کو شہر واپس مل رہا ہے، 21 جنوری کا جلسہ فتح کا اعلان کرے گا، یہ شہر چھین لیا گیا تھا جس سے ہم نے حقیقی لوگوں کو واپس کر دیا ہے، 8 فروری کو دیکھیں گے کہ 60 ارب جیتتا ہے یا عوام کا فیصلہ جیتتا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پہلے سندھ میں خرچ کیے گئے 22 ارب روپے کا حساب دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close