سندھ

عمران خان بدقسمت ہیں جو درگاہ لعل شہباز قلندر کے اندر نہیں جا سکے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ مزار میں نہیں پہنچ پائے، جبکہ جس کا درگاہ کے اندر جانے کا بلاوا ہوتا ہے، وہی اندر جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلیک ڈے واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سمیت ارکان سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے دروازے بند کرنے کا ڈرامہ کیا گیا، تحریک انصاف کا سیہون کا پروگرام طے شدہ نہیں تھا، عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ مزار میں نہیں پہنچ پائے، جو شخص ایسے ہی لوٹ گیا، اسے بلاوہ نہیں تھا، جس کا درگاہ کے اندر جانے کا بلاوا ہوتا ہے، وہی اندر جاتا ہے، جبکہ دروازے بند تھے، تو شاہ محمود قریشی اندر کیسے گئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی پہلے عزت کرتا تھا لیکن اب نہیں، شاہ محمود قریشی کے بھائی نے بتا دیا کہ وہ خود مزار کو بیچتے ہیں، جبکہ دروازے اگر بند کئے گئے تھے تو شاہ محمود قریشی چھلانگ لگا کر گئے تھے کیا، جبکہ مزار میں اسلحہ بردار لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں دی گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close