سندھ

کراچی: گرمی میں اضافہ، درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور دن کے اوقات میں گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے اور کراچی سمیت سندھ کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے بدھ تک دن میں درجہ حرارت کچھ زائد رہ سکتاہے، اس دوران مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close