سندھ

کراچی: اسٹریٹ کریمنلز سرگرم ، ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار

کراچی:  کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں اسٹریٹ کریمنلز خاتون سے 4 لاکھ کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں گھر کے باہر سے ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ چھینی گئی انگوٹھیوں کی مالیت چار لاکھ روپے ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close