Featuredسندھ

کراچی: غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 5غیرملکی ہائی روف میں سفرکررہے تھے،تمام محفوظ ہیں، دونوں ہلاک افراد ممکنہ طورپرحملہ آور تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ 2گاڑیوں پرکیا گیا ہے، ایک گاڑی پرغیرملکی شہری جو کمپنی کا ایم ڈی ہے موجود تھا، پیچھے آنے والی وین میں4غیرملکی باشندے موجود تھے۔

پولیس کے مطابق ، مرنے والا ایک خودکش حملہ آور، دوسراحملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔ واقعہ میں2حملہ آور ہلاک،2سیکیورٹی گارڈ سمیت3 افراد زخمی۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمر30اور35سال ہے، زخمیوں میں45سالہ نورمحمد اور 45سالہ لنگرخان شامل ہیں۔

موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ واقعہ ملیر شرافی گوٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، قریب ہی ہماری پوزیشن تھی،دھماکے کی آوازآئی، کچھ سیکنڈ کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں آئیں، ایک دہشت گرد کے پاس رائفل، 2میگزین، ایک گرنیڈ کا تھیلا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد نے ہمیں دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، ہم نے جوابی فائرنگ میں دہشت گرد ماردیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ غیرملکی باشندوں کونشانہ بنائےجانےکی اطلاعات تھیں، سیکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسایئکل ملی، بظاہرحملہ آور پیدل آئے یا انہیں ڈراپ کیا گیا تھا، ایک تھیلے سے کچھ تعداد میں ہینڈ گرنیڈ ملے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close