سندھ

شرجیل میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی

کراچی: سابق وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس پرسماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب پراسیکیوٹراور ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔پیرکواحتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن ودیگر کے خلاف 5 ارب سے زائد کرپشن ریفرنس پرسماعت ہوئی۔سابق صوبائی وزیراطلاعات ونشریات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کبھی نیب پراسیکیوٹرتو کبھی درخواست گزار کے وکیل غائب ہوجاتے ہیں، گواہ پر جرح ایک ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح اگرکیس چلا تو کئی سال ہوجائیں گے نتیجہ کچھ نہیں نکلے گا، نیب پراسیکیوٹراور ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔بعدازاں احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس پرسماعت 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close