سندھ

ایم کیو ایم کی تمام باگ ڈور مصطفی کمال کے حوالے، خالد مقبول لندن روانہ

متحدہ قومیہ مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی باگ دوڑ مصطفیٰ کمال کے حوالے کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے لندن روانہ ہونے سے قبل اہم فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی معاملات چلانے کی ذمے داری مصطفی کمال کو دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی طبی معائنے کے لیے لندن گئے ہیں جب کہ مصطفی کمال کے حوالے سے تنظیمی عہدیداروں کو آگاہ کردیا گیا۔

دو دروز قبل چیئر مین ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی طبی معائنہ کروانے کےلیے لندن پہنچ گئے تھے، خالد مقبول صدیقی کی لندن میں اہم برطانوی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ 12 مئی کوایم کیو ایم پاکستان نے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین اور مصطفیٰ کمال کو پارٹی صدر منتخب کیا تھا۔

پاکستان ہاؤس میں ایم کیوایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پارٹی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close