سندھ

پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا : ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز پر کریکر حملے کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن سے تفتیش کے بعد مزید حملہ آوروں اور حملے کروانے والوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میںپیش کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ کریکر حملوں میں مذہبی جماعتیں نہیں بلکہ لیاری کے گروپس،دہشت گرد ،لسانی اور سیاسی گروپس شامل ہیں ۔

ڈی جی رینجرز نے کچھ روز قبل کورنگی کراسنگ میں کریکر حملے کا نشانہ بننے والی رینجرز چوکی کا دورہ کیا جہاںپولیس نے انہیں کریکر حملے سے متعلق بریفنگ دی ۔اس موقع پر بلال اکبر نے چوکی کا معائنہ بھی کیا۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک کریکر حملہ آور کو گرفتار کیا ہے جس سے تحقیقات کی گئی ہے ،اس حوالے سے پولیس نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والوں میں مذہبی تنظیمیں نہیں بلکہ لیاری کے گروپس ،دہشت گرد،لسانی اور سیاسی گروپس شامل ہیں ۔ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ چار حملہ آور گرفتار ہو گئے ہیں ،ان کے مزید ساتھی اور حملہ کروانے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے کامیابی سے ایک کریکر دھماکے میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کیا اورپولیس ان کیسز کو حل کرنے میں بھر پور مدد کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close