سندھ

منی لانڈرنگ کیس ،انور مجید اور لوائی کے مزید ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی انور مجید، حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان کے دوبارہ ریمانڈ لینے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا۔
بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت میں ایف آئی اے نے ملزمان کو دوبارہ تحویل میں لینے کی درخواست دائر کی تھی، منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی، طٰحہ رضا، انور مجید اور غنی مجید جیل میں ہیں۔

عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر علی ابڑو نے درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس چند ایسے ڈاکیومنٹس ہیں جس پر ملزمان سے تفتیش کرنی ہے۔ملزمان کے وکیل شوکت حیات نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ نے ٹرائل کو کسی بھی فیصلے سے منع کر رکھا ہے۔
درخواست جے آئی ٹی نے نہیں تفتیشی افسر نے دائر کی ہے اور تفتیشی افسر جے آئی ٹی کے رکن بھی نہیں ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close