سندھ

کراچی میں حساس اداروں کی بڑی کارروائی ، کالعدم جماعت کے امیر سمیت 10دہشت گرد گرفتار

کراچی : شہر قائد میں حساس اداروں نے بڑی کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ کالونی میں حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی شاہد الرحمان گروپ کے امیر سمیت 10دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ ،ڈیٹو نیٹر اور بم بنانے والا سامان بھی برآمد ہوا ۔گرفتار دہشت گرد 30افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close