سندھ

ڈی جی رینجرزنے سندھ میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردیں

 ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرسندھ میں سخت ترین حفاظتی اقدامات اورنگرانی بڑھائی جائے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرزبلال اکبر نے سندھ کےداخلی وخارجی راستوں پرسیکیورٹی بڑھانےکی ہدایت دے دی ہیں۔

ریلوےاسٹیشنزاوربس اڈوں پربھی نگرانی بڑھائی جائے، انہوں نے ہدایت دی ہے کہ مفروردہشت گردوں کی تلاش اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی اوردہشت گردوں کی اطلاع نہ دینےوالےعناصر کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس اوررینجرزسےتعاون کر یں، اور مشکوک شخص کی اطلاع ہیلپ لائن یابذریعہ ایس ایم ایس رینجرز کو دی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close