سندھ

کیا گٹرکے ڈھکن لگانا بھی میراکام ہے، قائم علی شاہ کا ایڈمنسٹریٹرکراچی سے سوال

کراچی: وزیراعلی سندھ علی شاہ نے کراچی ایڈمنسٹریٹر سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا گٹر کے ڈھکن  لگانا بھی انکا کام ہے۔

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سجاد عباسی کو فون کیا اوربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا گٹرکے ڈھکن لگانا بھی ان کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریویں کی پریشانی کا احساس کیا جائے اورصورتحال کوبہتربنایا جائے۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی سجاد عباسی نجی دورے پرجرمنی گئے ہوئے ہیں جو پیرکو وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ایڈمنسٹریٹر کی غیرموجودگی میں سارے معاملات میٹروپولیٹن کمشنرسمیع صدیقی دیکھ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close