Featuredسندھ

نیا پاکستان تو دور کی بات ، پرانے کا بھی بیڑا غرق کردیا

نوابشاہ: ملک چلانے اور سنبھالنے کے لیے ایک سوچ ہوتی ہے، فارمولا بنا بناکر ملک کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے دن اسمبلی میں کہا تھا آپ نے چوں چوں کا مربہ بنا تو لیا ہے، لیکن یہ چلے گا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہی کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، دراصل فارمولا بنا بناکر ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ جتنے ہم پر قرض تھے اس حکومت میں ڈبل ہوگئے ہیں، نیا پاکستان تو دور کی بات، انہوں نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کردیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں، ملک چلانے اور سنبھالنے کے لیے ایک سوچ ہوتی ہے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ جب بھی ملک پر مشکلات آئیں پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا، پاکستان کے مسائل سے ہم واقف ہیں، ہمارے مسئلے ہم ہی حل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی شہید پر کیس بنایا گیا کہ تم نے نوکریاں دیں تو محترمہ شہید نے کہا میں روزگار دیتی رہوں گی، آپ کیس بناتے رہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close