سندھ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ہیں ،عمران خان نہیں ،پھر خطاب کی اجازت کیوں دی جائے:بلاول بھٹو

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمرا ن خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت کیوں دی جائے ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ اپوزیشن لیڈر تو خورشید شاہ ہیں عمران خان نہیں پھر انہیں پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت کیوں دی جائے ۔
واضح رہے کہ عمران خان اتوار کی شام 6بجے قوم سے خطاب کریں گے اور اس سلسلے میں پی ٹی وی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزراءنے پانا ما لیکس پر قوم کو گمراہ کیاتاہم عمران خان اس معاملے پر قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close