سندھ

مقامی عدالت نے ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کا حکم دے دیا

کراچی: مقامی عدالت نے ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف تین مقدمات کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ڈی ایس پی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ راؤ انوار کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ عدالت میں نہیں آئے، جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ راؤ انوار اور ڈی ایس پی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی مزید سماعت 25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close