سندھ

طالبانی سوچیں پروان نہیں چڑھنے دیں گے، نفرتوں کی سیاست ملک و قوم کیلئے تباہ کن ہے، شاہ اویس نورانی

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ مائنس پلس کا کھیل ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے، امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آ گیا ہے، اہلسنت میں طالبانی سوچیں پروان نہیں چڑھنے دیں گے، نفرتوں کی سیاست ملک و قوم کیلئے تباہ کن ہے، ملک بچانے کیلئے نفرتیں مٹانے اور محبتیں پھیلانے کی ضرورت ہے، سیکولر لابی کے مقابلہ کیلئے دینی قوتیں متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، جمہوریت کو چلنے دیا جائے، آئندہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، ملک کسی نئی شدت پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ بعض نادیدہ ہاتھ ملک کے اکثریتی مکتبہ فکر کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اس سازش کا راستہ روکیں گے، غلامان رسول کی حقیقی پہچان امن پسندی ہے، آئندہ الیکشن نظام مصطفے(ص) کے سلوگن پر لڑیں گے، ہماری جدوجہد مقام مصطفے کے تحفظ اور نظام مصطفے کے نفاذ کیلئے ہے، جے یو پی کے ضلعی کنونشنز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ہر ضلع میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

جے یو پی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ افغانستان میں بھارت کی مداخلت خطے میں بدامنی کا سبب ہے، امریکہ اپنی فوجیں افغانستان سے نکالے اور افغانستان کے عوام کو اپنی قسمت کا آزادانہ فیصلہ کرنے کا موقع دے، امریکہ افغانستان میں امن چاہتا ہے تو اسے بھارت کا افغانستان میں عمل دخل ختم کرنا ہوگا، پاکستان سے ڈو مور کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close