سندھ

کراچی آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کا بلا امتیاز تعاقب کیا جائے گا :ترجمان رینجرز

کراچی : ترجمان سندھ رینجرز نے کہاہے کہ کراچی آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کا بلا امتیاز تعاقب کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کا کہناتھا کہ رینجرز ہیڈ کواٹر میں کمانڈ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس دوران سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز نے شرکت کی ۔کانفرنس میں کراچی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ترجمان سندھ رینجرز کاکہناتھا کہ پاکستان سندھ رینجر زاور عوام ساتھ ساتھ ہیں ،آپریشن جاری رکھتے ہوئے دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کا بلا امتیاز تعاقب کیا جائے گا اور اس عمل میں قانون و انصاف کے تمام تقاضوں کو یقینی بنایا جائے گا 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close