سندھ

عمران خان کو بہت پہلے سندھ کے دورے کرنے چاہیئے تھے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں زمینوں کا کمپیوٹرائز نظام باقی صوبوں سے بہتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صرف سندھ نہیں بلکہ کرپشن پورے ملک کا مسئلہ ہے، سندھ میں زمینوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ باقی صوبوں سے بہتر ہے، سندھ حکومت کے امور کی موثر انجام دہی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ کی تمام تفصیلات فنانس ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری کی جاتی ہیں، حلقے کے لحاظ سے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے کمپیوٹرائز ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بہت پہلے سندھ کے دورے کرنے چاہیئے تھے، جو بھی تبدیلی ہو آئین کے تحت ہونی چاہیئے، خلاف آئین کوئی اقدام نہیں ہونا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close