سندھ

پاک بحریہ سی پیک اور گوادر کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی اور بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے، ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں افرادی قوت اور سازو سامان کی ایک سے دوسرے جہاز پر منتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اور سرچ اینڈ سیزر شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close