سندھ

میاں صاحب راز فاش کریں انہیں ہیوی مینڈیٹ کہاں سے ملا، آصف زرداری

میرپور خاص: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں میاں صاحب سارے رازفاش کر دیں لیکن اس سے پہلے یہ بتادیں آپ نے ہمیشہ ہیوی مینڈیٹ کہاں سے لیا۔میر پورخاص میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاور میں آنے کیلئے کوئی سہارانہیں لیا، میں وڈیروں کے ساتھ نہیں بلکہ ہاریوں کے ساتھ ہوں اور ہر وہ کام کروں گا جس میں ہاری اور مزدوروں کا فائدہ ہو۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ میاں صاحب سارے راز فاش کردیں لیکن اس سے پہلے یہ بتادیں کہ آپ کیسے بنے اور ہمیشہ ہیوی مینڈیٹ کہاں سے لیا، سیاسی مخالف جگہ جگہ سے ہمارا مینڈیٹ چھینتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عوام کی طاقت ہے اور ان کے پاس دولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں مگر بات شروع کرنے سے پہلے میاں صاحب الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، آپ کو دولت مبارک ہمیں غریب کا پیارمبارک ہو۔واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خفیہ رابطوں اور غیر قانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کے ہاتھ پاؤں نہ باندھے جائیں اور اگر پردے کے پیچھے کی کارروائیاں نہ رکیں تو سارے ثبوت قوم کے سامنے لے آوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close