سندھ

لاڑکانہ میں پارہ 49، نوابشاہ اورسکھر سمیت دیگر شہروں میں بھی سورج سوا نیزے پرآگیا

اندرون سندھ سورج سوا نیزے پر آگیا اور درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں دوپہر ہوتے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 49ڈگری تک جا پہنچا ہے ۔ دوپہر 2بجے ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق نوابشاہ میں پارہ 48جبکہ سکھر میں 47 ڈگری چلا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حیدر آباد اور رحیم یار خان میں اس وقت درجہ حرارت 46اوربہاولپور بھکر جبکہ ڈی جی خان میں 45ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح خان پور ، نورپور تھل میں بھی گرمی 45ڈگری تک ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 35ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبر دار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ دو گھنٹے تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو گئی تاہم اس دوران شہریوں کو چاہئیے کہ بلا ضرورت تپش میں جانے سے گریز کریں اور سائے کیلئے سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔ اس کے علاوہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال یقینی بنایا جائے اور موٹر سائیکل وغیر ہ پر سفر کے دوران ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ گردن کو ڈھانپنے کیلئے کپڑے کا استعمال بھی کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close