سندھ

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی منظوری سے رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ رات گئے نامعلوم مقام پر ہونے والی رابطہ کمیٹی کی مشاورت میں کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کے ساتھ ساتھ مخالف گروپ پی آئی بی کے تمام سینیٹ امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کی تصدیق کردی ہے اور ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ دینےمیں 5 روز کی تاخیر کی وجہ طریقہ کار کا مسئلہ تھا، ابھی تک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں تاہم حتمی امیدواروں کے نام مشاورت کے بعد طے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب کامران ٹیسوری نے بھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیو ایم میں پھوٹ پڑگئی ہے اور پارٹی بظاہر دو گروپوں بہادرآباد اور پی آئی بی میں تقسیم ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close