سندھ

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحان 29 مارچ اور انٹر کے 24 اپریل سے ہونگے

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس بار تعلیمی سال یکم اپریل جبکہ او، اے لیول اور کالجز کا تعلیمی سال یکم اگست 2018ء سے شروع کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں تعلیم پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری کالجز پرویز احمد سیہڑ ،اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن ناصر عباس، سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز، نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے نمائندوں، تعلیمی افسران اور ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اول سے جماعت سوئم تک تمام طلبا کو ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اگلی جماعتوں میں ترقی دی جائے گی۔ آٹھویں جماعت تک کے نتائج کا اعلان 31 مارچ تک کیا جائے گا، جبکہ نویں اور دسویں کے امتحانات 29 مارچ سے شروع ہونگے، جبکہ سندھ کے تعلیمی بورڈ نتائج کا اعلان 15 جولائی اور کراچی کے تعلیمی بورڈز نتائج کا اعلان 31 جولائی سے قبل کرنے کے پابند ہونگے۔ اس کے علاوہ گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات 24 اپریل سے شروع ہونگے، نتائج کا اعلان 31 اگست تک جبکہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ 15 ستمبر تک نتائج کا اعلان کرے گا، امتحانات میں غیر تدریسی عملے کی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close